سوات، سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ ،اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر شیر شاہ خان نے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نما یئندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں اپریشن سے پہلے مذاکرات کا راستہ اختیار کر نا چاہئے ،ہم نے بھی اپنے دور اقتدار میں بار بارسوات،بونیر میں مذاکرات کی اور آخر کار دہشتگردوں نے ہمارے بات نہ مانی اور سیکورٹی فورسز،پولیس ،سوات کے عوام اور اینٹلی جینس اداروں کے قربانیوں سے امن قائم ہوا،
ہمارے حکومت میں امن آگئی اور ہم نے امن کے خاطر قربانیاں دی ہیں ،ہمارے کارکنان اور لیڈر بھی شہید ہو چکے ہیں ،ہم امن چا ہتے تھے اور امن کیلئے اپنے جان کا نذرانہ دینے کیلئے بھی تیا ر تھے ،انہوں نے کہا صوبائی حکومت بری طرح نا کام ہوچکی ہے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کو صرف ہی پنجاب نظر آرہاہے ،وہ صوبائی حکومت کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کر رہاہے ،جب میں ایم پی اے تھا تو میں نے کثیر تعداد میں لوگوں کو سرکاری محکموں میں نوکری دی تھی ،جبکہ اس حکومت کا ایک سال پورا ہوچکا ہے ،لیکن انہوں نے ایک ہی فرد کو نوکری نہیں دی ،تبدیلی صرف انکو آپس کی نظر میں آتا ہے ،عوام کے سامنے کسی قسم کی تبدیلی نہیں آگئی ،بجلی لوڈ شیڈنگ میں اضافہکے وجہ سے کاروباری مراکز بندہوگئے ، صوبہ میں اغواکاروں کا راج نافذ ہوچکا ہے ،لوگ اپنے اپکو غیر محفوظ سمجھتے ہیں،ہر روز اغوائیگی اور کروڑوں روپے کا ڈیمانڈ کر نا صوبائی حکومت کے منہ پر تما نچہ ہے ،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان بلدیاتی الیکشن مہم کیلئے تیا ری کریں بلدیاتی نظام سوات میں ہمارا ہو گا ،ناراض کارکنوں کو راضی کرینگے ،وہ ہمارے بھائی ہیں اگر کسی قسم کی غلطی سے ناراض ہو گئے ہو تو میں انکو راضی کرونگا ،عوامی نیشنل پارٹی کا مثال ایک ہی گھر کے ہیں،گھر میں ہر قسم کے حالات بھی آتے ہیں کبھی لوگ خوش ہوتے ہیں اور کبھی ناراض ہوتے ہیں ،ناراض بھا ئیوں کو راضی کرینگے۔
380 total views, no views today


