سوات، کرش مشین مالکان نے تالہ بندی اور ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے خرید وفروخت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ،خلاف ورزی کرنے والے کرش مشین مالک کو دس ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا ، اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، کسی کو اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،
ان خیالات کااظہار آل سوات کرش مشین اونر ایسوسی ایشن رحمت علی خان نے شام بابا قونج کانجو میں کرش مشین مالکان کے ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ہم نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہڑتال جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ خرید وفروخت بالکل نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ تمام مالکان اس فیصلے کی پابندی کریں گے اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو ان کو ایسوسی ایشن کی طرف سے دس ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا ، انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کا بھی ہمارے ساتھ رابطے ہیں ہم ان کی مدد بھی حاصل کرسکتے ہیں لیکن حقو ق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔
452 total views, no views today


