سوات [وقاراحمد سواتی سے ] خیبر پختونخواہ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،سوات کےسینکڑوں کمسن بچے اور بچیاں کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور.تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول قلاگئے کبل کے سینکڑوں کمسن بچے اور بچیاں کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اسکول میں سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے۔ سرد موسم میں کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر طلباء وطالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اسکول سوات کے صوبائی حلقہ پی کے 82 میں آتا ہے جس کا ممبر صوبائی اسمبلی وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد ہے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ۔دوسری جانب اسکول کے حال پر محکمہ تعلیم سوات کے افسران نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہیں.
علاقے کے عوام اور طلباء کے والدین نے فوری طور پر وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک اور عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
1,328 total views, no views today



