سوات(خورشیدعلی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا، مدین میں شمولیتی جلسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کو نامکمل اور ناقص کام ورثے میں ملے تھے، جن کو ٹھیک کرنے میں چار سال لگے، اور صوبے کا تمام فنڈز بھی پرانے کاموں کو ٹھیک کرنے میں لگا، مدین میں پی ایم ایل ن کے اہم رہنما میاں شرافت علی کا تحریک انصاف کے شمولیت کے موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں چھ سو مزید سمال ڈیم بنے گے، انہوں نے کہا کہ کالام بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ سے علاقہ کی تقدیر بدل جائے گی ،ا نہوں نے کہا کہ سوات میں واٹر سکیموں سمیت سکولوں کی اپ گریڈیشن کالجوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ انے والے الیکشن میں ایک مرتبہ پھر پی ٹی ائی جیتی گی، اس سے قبل میاں شرافت علی نے تقریر کرتے ہوئے اپر سوات کو ضلع بنانے کا مطالبہ کردیا جس کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر انے والے الیکشن میں پی کے پچاسی کے عوام تحریک انصاف کے کنڈیڈٹ کو کامیاب بنائیں تو میں الگ ضلع بنانے کیلئے تیار ہوں اور اگلے مرتبہ جب میں اونگا تو اپنے ساتھ نوٹیفیکیشن لیکر اونگا۔
1,586 total views, 2 views today
Comments