مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام) مٹہ سمبٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ٹائروں کی پنکچرز کو ٹھیک کرانے کی دوکان میں اگ لگ گئی اگ نے پڑوس میں ٹیلرنگ اور کپڑوں کی دوکان کو بھی نقصان ہوا دو لاکھ اسی ہزار روپے کا نقصان ہوا اگ پر قابو پالیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ سمبٹ میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مسمی طارق کی ٹائروں کی پنکچرز کی دوکان میں اگ لگ گئی جس سے دوکان میں دو لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ اگ نے پڑوس میں ٹیلرنگ اور کپڑے کی دوکان کو بھی نقصان پہنچا کر تقریباً اسی ہزار روپے کا نقصان کیا ادھر اطلاع ملتی ہی 1122ٹی ایم اے مٹہ کے فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ کر اگ پر قابو پالیا لیکن دونوں دوکانوں کے مالکوں کے مطابق انکے دولاکھ اور اسی ہزار روپے کا نقصان ہوچکا ہے
1,482 total views, no views today



