سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)اپر سوات کا اعلان ہوتے ہی خوازہ خیلہ ، مٹہ ، بحرین کالام میں خوشی کے شادیانے ، اے این پی ، پی ٹی ائی، پی پی پی، تاجربرادری اور وکلائ خوشی سے نہال ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق مٹہ بار ایسوسی ایشن اپرسوات نے گذشتہ روز مدین میں اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے پر بار روم میں شکرانے کی ظہرانے دینے کا اہتمام کیا اور مٹہ بار کے تمام وکلاء برادری اوردیگر تمام افراد کیلئے کھانے کی بندوبست کی اس موقع پر مٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد حلیم خان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری انور علی خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ یہاں کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اور اس مطالبے کو پوری کرنے کیلئے مٹہ بار نے ہر فورم پر اواز اٹھالی ہے جو گذشتہ روز صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مدین میں اعلان کرکے پورا کردیا جس پر مٹہ بار صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوبائی وزیر محمود خان ڈاکٹر حیدر علی خان اور تمام صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں
اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے تاحیات چیف اگنائزر قاسم کاکا نے کہا کہ اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینا ایک خوش ائند بات ہے جس یہاں کی عوام کی زیادہ تر مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز صوبائی وزیر اعلی ٰ پرویز خٹک نے اپر سوات کو ضلع کا درجہ دیکر یہاں کی عوام کا ایک اہم مطالبہ پورا کیا جو ایک نہایت خوش ائند بات ہے انہوں نے کہا کہ اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے سے اپر سوات کی عوام کو درپیش مسائل میں کمی اکر عوام کو فائدہ ہوگی انہوں نے کہا کہ اپر سوات کو ضلع کادرجہ دینا اس وقت ایک اہم ضرورت تھی اور وقت کا تقاضا بھی تھا جس پر ہم صوبائی حکومت کے شکر گزار ہے
سوات بار ایسو سی ا یشن کے جنرل سیکرٹری انور علی خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اپر سوات ضلعے کااعلان خوش آئین ہے ، اس اعلان سے بالائی سوات کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وکلاء کی کوششیں رنگ لے آئی ہے ، مٹہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مشکور ہیں جنہوں نے اپر سوات ضلعے کا اعلان کرکے یہاں کے عوام پر احسان کیا ، انہوں نے کہا کہ بالائی سوات کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ پورا ہوگیا ، انہوں نے کہا کہ اپر سوات کے قیام کے لئے وکلاء برادری نے جو کوششیں کی تھی وہ رنگ لے آئی ہے جس پر اپر سوات کے عوام پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہے ، ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری پر اپر سوات ضلعے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں ۔
پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری اپر سوات ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ ہمارا کابینہ تو پہلے ہی اپر سوات اور لوئر سوات پر بنا تھا ، اس فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گی ، انہوں نے موجودہ حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ۔
تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینا انصاف حکومت کابڑا کارنامہ ہے، اس سے محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور عوام کے مسائل جلد حل ہونگے جبکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے
1,366 total views, 2 views today