سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)ضلع ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ نے اپر سوات کو ضلع بنانے کی مخالفت کردی ، تحریک چلانے کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق ضلع ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ نے اپر سوات کو الگ ضلع بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی ائی والے سیاسی سکورنگ کرنے میں مصروف ہے اور وہ انے والے الیکشن میں اپر سوات پر سیاست کرنا چاہتے ہیں اس لئے اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے کی کوششوں میں ہیں، انہوں نے کہا کہ اپر سوا ت کو ضلع بنانے سے بہتر ہے کہ سوات کے مسائل حل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اپر سوات کو ضلع بنانے کیخلاف بھر پورتحریک شروع کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اپر سوات کے عوام بھی نہیں چاہتے ہیں کہ اپر سوات کو الگ ضلع بنا دیا جائے۔

1,312 total views, no views today
Comments



