سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے سی ای او محمد آصف اور ایڈمن منیجرآصف سلیم نے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والے خصوصی مہم کا مقصد شہر کو خوبصورت بنانا اور عوام کو سروسیز انکے دہلیز پر فراہم کرنا ہے ،ڈبلیو ایس ایس سی کے دوررس نتائج سامنے ائنگے ،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ہدایات پر آج بروز پیر سے سوات پریس کلب کے سامنے سے ایک ماہ کیلئے مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں صفائی کا خصوصی کا اغاز ہوگا جس کیلئے شہر کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس مہم کا مقصد ایک طرف شہر کو خوبصورت بنانا تو دوسری طرف عوام کو صاف ستھرا ماحول اور انکو سروسیز انکے دہلیز پر فراہم کرنا ہے اس مہم میں ہمارے ساتھ انتظامیہ ،ٹی ایم اے ،تحصیل و ضلع کونسلران ،سکولوں کے بچے ،اساتذہ ،سول سوسائٹی ،وکلاء ،تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک ہونگے اور اپنے شہر کو پاک صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ مینگورہ خوڑ کو صاف رکھنے کیلئے مینگورہ شہر کے دکانداروں کو خصوصی بیگز فراہم کئے جاینگے جس کو وہ اپنے دکانوں کا گند اس بیگز میں ڈال کر اپنے دکانوں کے سامنے رکھیں گے اور ڈبلیو ایس ایس سی کا عملہ صبح اور شام اسکو اٹھا کر ٹھکانے لگائیگا اور دکانداروں میں شعور اجاگر کیا جائیگا کہ وہ گند خوڑ میں نہ پھینکیں اسکے ساتھ ساتھ مینگورہ خوڑ کی حفاظت کیلئے مختلف مقامات پر ڈبلیو ایس ایس سی کا عملہ تعینات کیا جائیگا جو لوگوں کو گند خوڑ میں ڈالنے سے روکھیں گا ،مذید کہا کہ ہمارا مقصد شہر کے عوام کو تمام سروسیز انکے دہلیز پر فراہم کرنا ہے جس کیلئے عملہ کو چوکنا کردیا ہے جو چوبیس گھنٹے عوام کیلئے حاضر ہونگے ،انہوں نے کہا کہ خصوصی مہم میں مینگورہ شہر میں شہر کی خوبصورتی پر بد نماء داغ وال چاکنگ کا بھی خاتمہ کیا جائیگا ،اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائیں جائینگے
1,718 total views, 2 views today