کبل(تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مر کزی قا ئم مقام جنرل سیکر ٹری مو لا نا امجد خان نے کہا کہ کنٹینرز پر کھڑے ہو کر امریکہ اور یورپ کے مثالیں دینے والے جان لیں کہ اس ملک میں صرف اللہ کا نظام نا فذ ہو گا مولا نا فضل الرحمان کسی لیڈر کے جنگ نہیں لڑ رہے اور نہ کسی کا ترجمان ہے ہم پاکستان کے جمہو ریت اور پارلیمنٹ کے جنگ لڑ رہے ہیں اور اس ملک کو اپنے گھر سے بھی ذیادہ عزیز سمجھتے ہیں اور اس گھر کے حفا ظت کے لئے ہم اپنے جانوں کے قربانیاں دینے کے لئے تیار ہے جب تک مولانا فضل الرحمان اسمبلی کے فلور پر موجود ہے کسی کا باپ بھی ختم نبوت کو نہیں چھیڑ سکتا JUIکے سیاست دین کے سر بلندی کے لئے ہے ختم نبوت شق کو ختم کرنے کے خلاف مولا نا فضل الرحمان نے دین کے چوکیدار کا کردار ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ترمیم کسی بھی صورت قا بل برداشت نہیں JUIنے پاکستان بنانے کا جنگ لڑا تھا اور اب پاکستان بچا نے کی جنگ لڑ رہے ہیں دنیا پاکستان میں یورپ کا نظام چاہتے ہیں جس کے خلاف JUIکے قائدین سیسہ پلائے ہوئے دیوار بن کر کھڑے ہیں پاکستان میں مکہ اور مدینہ کا نظام لا نے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے JUIکے اکابرین نے اس ملک سے انگریزوں کے بوریاں بستر گول کر کے بھا گنے پر مجبور کیا اب ہم ملک کے اندر امریکہ اور یورپ کے ایجنٹوں کو بیٹھنے نہیں دینگےPTIنیا پاکستان بنانے چلے تھے نیا پشاور بھی نہ بنا سکیں ہم نیا پاکستان نہیں بلکہ پرانہ پاکستان میں اسلامی انقلاب لا کر دم لینگے علماء انبیا ء کے وارث ہے ہمارے جلسوں کاآغاز نا چ گانوں ڈانس سے نہیں بلکہ اللہ تعا لی کے کلام سے ہو تا ہے قرآن کے محفلوں پر رحمت جبکہ ناچ گانوں کے محفل پر اللہ تعالیٰ کے طرف سے عذاب نا زل ہو تا ہے ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہے اور اگر کھلا تو چھپنے کا جگہ بھی نہیں ملے گا NGOsکے اشارے پر کام کرنے والے آج ہمارے اکابرین کے اُوپر کام کر تے ہیں صوبہ خیبر پختون خواہ کے ثقا فت کو تبدیل کیا جا رہا ہے بے حیا ئی کسی بھی صورت قا بل برداشت نہیں موجودہ صوبائی حکومت نے ساڑھے چار سال گزرنے کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہیں کیا سوات کے عوام 2018 ء الیکشن میں خو دفیصلہ کریں کہ امریکہ کے غلا موں کو یا نبی کریمﷺ کے غلاموں کو ووٹ دینگے JUIکے علا وہ کسی دوسری پارٹی کا ما ضی ، آج اور نہ مستقبل ہے عوام آنے والے الیکشن میں اسلام کے سپا ہیوں کا ساتھ دیکر اپنا قیمتی ووٹ JUIکے حق میں استعمال کریں ہم اس ملک کے حقیقی وارث ہے پاکستان آزا دی کے موقع پر سب سے پہلے مولانا شبیر عثما نی نے جھنڈا لہرا یا تھا ہمارے اکابرین نے اس ملک کو 1973 ء کا آئین دیا جس کا حفاظت کرنا ہم پر فرض ہے ،JUIپاکستانی پر چم سربلند رکھنے کے لئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر PTIسے نو منتخب ویلج نا ظم محمد رفیق خان اپنے خاندانوں اور سا تھیوں روزی خان ، احمد جان ، فرمان علی ، شوکت علی ،طارق ،عصمت علی ،اقبال حسین ، نذیر حسین ، پروانت خان ، محمد اسحا ق ، فضل قیوم ،محمد ادریس ، عدنان خان ، غلام نبی حبیب اللہ ، وقا ص ، عبا س، ہا دی خان ، رحمت علی، ہارون ، گل زا دہ ،عمر حیا ت اور دیگر سا تھیوں سمیت مستعفی ہو کر JUIمیں شا مل ہو گئے۔اجتماع سے سا بق سنیٹر مولانا راحت حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس مو قع پر ضلع امیر قا ری محمود ، اسحا ق زا ہد ، مولا نا محمد عا لم ، حجت اللہ ، مفتی عارف اللہ ، اشفاق خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
1,406 total views, no views today



