بریکوٹ( ریاض احمدسے)سوات مین شاہراہ کے تعمیراتی کام پر عوامی خدشات کو دور کرنے کے لئے تحصیل ناظم بریکوٹ نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ اور ٹی ایم او بریکوٹ کے ہمراہ ملاقات اور مختلف علاقوں میں تعمیراتی کا م کامعائنہ کیا گیا ۔تعمیراتی کام میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔رات کو حادثات کے بچاؤ کے لئے معقول انتظامات نہ ہونے پر ریجنل انجینئر نے فوری طور پر حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔ شاہراہ کے حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا کسی کے ساتھ کوئی رعایت برتی نہیں کی جائے گی ۔۔پیر کے روز تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب خان نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمد جان،ٹی ایم او شکیل حیات خان کے ہمراہ این ایچ اے (NESPAK) ریجنل انجینئر ایمل اقبال سے مین شاہراہ کے تعمیراتی کام پر اپنے خدشات سے اگاہ کرنے کے لئے ملاقات کی اور بعد ازاں مین شاہراہ کے تعمیراتی کام کے معائنے کیا ۔معائنے کے دوران ریجنل انجینئر ایمل اقبال نے تحصیل ناظم بریکوٹ کے تمام خدشات کو ختم کرنے کی یقین دھانی کرائی اور کہاکہ مین شاہراہ پر تعمیراتی کا م معیاری ہوگا ۔ مین شاہراہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ریجنل انجینئر نے کہاکہ نکاس آب کے لئے کل 82کلوٹس تعمیر کئے جائیں گے اور اسی طرح مختلف علاقوں میں جہاں پر پشتوں کی ضرورت ہوگی تعمیر کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ این ایچ اے مین شاہراہ کی تعمیر 66فٹ میں کرے گی ۔50فٹ پر بلیک ٹاپنگ جبکہ باقی جگہوں میں نکاس اب کے لئے نالیاں اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے ۔ محکمہ واپڈا بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کے لئے 65لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے اور انشاء اللہ یہ منصوبہ اگست 2019تک مکمل ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تحصیل انتظامیہ ہر قسم تعاون کرے گی اور جہاں بھی کوئی مسلۂ پیدا ہوجائے فوری طور پر انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کریں ۔
1,016 total views, no views today



