سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )اے این پی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر ظہور احمد اف سوات نے کہا ہے کہ این اے فور کے عوام کو اس مرتبہ دھوکہ نہیں کیا جا سکتا،وفاقی وصوبائی حکومت حکومت کی کھلی عام دخل اندازی کے باوجود حلقہ کے عوام اے این پی کے امیدوار خوشدل خان کو کامیاب بنائینگے،گزشتہ چار سالہ اقتدار میں وفاقی و صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ میں میں ایک میگا پراجیکٹ شروع نہ کرسکی،اے این پی دورکے پراجیکٹس پر دوبارہ اپنے نام کی تختیاں لگائی جارہی ہے ،سابقہ حکومت میں صوبے کو ترقی ملی،عوام سابقہ کارکردگی مو مدنظر کر ووٹ ہمارے حق میں استعمال کریگی، سعودی عرب کی تنظیم این اے فور کے الیکشن میں اے این پی کے امیدوار کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم میں صوبائی و وفاقی حکومت نے ایڑی کا زور لگا رکھا ہے اور حلقے میں پابندی کے باوجود ترقیاتی سکیموں کے اعلانات کررہی ہے خصوصاً سوئی گیس پائپ اور بجلی ٹرانسفارمروں کی ذریعے حلقہ کے لوگوں کو ورغلایا جارہا ہے مگر ہم ان لوگوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اپ جتنا بھی زور لگالیں حلقہ کے عوام اپنے ہر دلعزیز شخصیت خوشدل خان ایڈوکیٹ کا کامیاب بنا کر اے این پی کو قومی اسمبلی سیٹ تحفہ میں دیگی۔
1,000 total views, no views today



