بریکوٹ ( ریاض احمد سے) بریکوٹ،ڈب سر کے مقام پر فلائنگ کوچ پر فائرنگ ‘ جس کے نتیجے میں3 افرادجاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے،ملزمان گرفتار ‘وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے ‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تھانہ غالیگے کے حدود میں ڈب سر کے مقا م پر فلائنگ کوچ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اسحاق شاہ ولد عمرواحد سکنہ نصرت دیولئی ، امجد علی ولد امیر ذادہ ساکن تغمہ کبل ،مسماۃ بخت سلطانہ زوجہ محمد گل سکنہ امام ڈھیرئی جاں بحق جبکہ عطاالرحمان ولد عبد الباقی سکنہ لنڈیکس مینگورہ ، طاہر شاہ ولد غلام محمد سکنہ نصرت دیولئی،ریحانہ زوجہ سلیم ساکن امام ڈھیرئی زخمی ہوگئے ‘واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان ارشد علی ولد عثمان علی ، عثمان علی ولد فہیم جان ، برہان ولد وزیر زادہ ساکنان کانجو کو گرفتار کرلئے ‘پولیس زرائع کے مطابق فریقین کے مابین پرانی دشمنی ہے ۔ ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سیدزمان شاہ خان اور ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان نے میڈیا کو بتایاکہ واقعے کے فورا بعد پولیس نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لیا تھا اور یہی وجہ ہے تقریبا2 گھنٹے کے اندراندر ملزمان گرفتار ہو ئے
1,494 total views, no views today



