سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں واسا اور ٹی ایم اے بابوزئی کے زیر اہتمام ماہانہ صفائی مہم بدستور جاری ، گزشتہ روز ملوک آباد 2 میں گندگی کے بڑے ڈھیروں اور نالیوں کو مکمل صاف کردیا گیا ہے ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سی ای او واساآصف کی ہدایت پر چیف سنیٹری انسپکٹر واسا /ٹی ایم اے بخت زادہ کی نگرانی میں دیگر علاقوں کی طرح ملوک آباد 2میں بھی گندگی کے بڑے ڈھیروں کا خاتمہ کیا گیا جبکہ نالیوں کی مکمل صفائی کی گئی ہے ، علاقے کی مکمل صفائی کے لئے بھاری مشینری بھی بروئے کار لا رہے ہیں ، اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان اور سی ای او آصف کا کہنا تھا کہ مینگورہ شہر کو مکمل صاف کردیا جائیگاجبکہ روزانہ بنیادوں پر مکمل صفائی کی جارہی ہے ، ویلج کونسل ناظم الحاج سعدا للہ خان نے اس موقع پر صفائی مہم کو سراہا اور ویلج کونسل میں صفائی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ، انسپکٹر بخت زادہ نے بتایا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اس سلسلے میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ گندگی ادھر اُدھر پھینکنے سے گریز کرتے ہوئے اپنے آس پاس نصب کردہ ڈسٹ بینو ں میں ڈالا کریں تاکہ عملہ صفائی کو گندگی اٹھانے میں آسانی ہو ۔
1,750 total views, 2 views today