سوات، سوات میں زرعی اراضی مالکان اور زمینداروں نے سیلاب سے تباہ شدہ نجی واٹرچینلز بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ،واٹرچینلز بحالی ان کی بس سے باہر ہے جبکہ قیمتی اراضیات بنجر پڑی ہیں ،حکومت اور ممبران اسمبلی اس حوالے سے اقدامات اٹھاکر ان واٹر چینلوں کی بحالی کے لئے اقدامات کرے ،اس سلسلے میں سوات کے زرعی اراضی مالکان اور زمینداروں کااجلاس منعقد ہوا جس میں سید انورعلی شاہ باچا،فضل معبود،نیک عمل،سردارعالم ،سلیم اقبال،بخت رحیم اوردیگر نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
مقررین نے کہاکہ سوات میں2010میں آنے والے سیلاب نے 50کے قریب نجی واٹر چینلزتباہ کئے تھے جو کہ ابھی تک بحال نہیں کئے جاسکے ہیں کیونکہ ان کی بحال مالکان کی بس سے باہر ہے انہوں نے کہاکہ واٹر چینلزنہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں بلکہ ہزاروں ایکڑاراضی بنجر پڑی ہیں اور مالکان سمیت زمینداروں کا شدید مالی نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ چونکہ سوات میں زرعی اراضیا ت کا بڑا حصہ دریائے سوات کے کنارے واقع ہے لیکن واٹر چینلز تباہ ہونے کی وجہ سے یہ قیمتی اراضیات بنجر پڑی ہیں انہوں نے حکومت اور ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ دریائے سوات کے کنارے تمام تباہ شدہ واٹر چینلز کی بحالی اور دوبارہ تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ ان اراضیات پر دوبارہ فصلوں اور باغات کو دوام دیا جاسکے۔
436 total views, no views today


