مٹہ ( نما ئندہ) مٹہ سپورٹس گراونڈ پر پاک فوج کے زیر نگرانی پہلا انڈر ڈسٹرک ہاکی ٹورنامنٹ شروع ٹورنامنٹ میں ملاکنڈ ڈویژن کے چھ ٹیمیں حصہ لیں گے پاک فوج کے کرنل شاھد بشیر اوردیگر سرکاری افسران نے افتتاح کی پہلے میچ میں ضلع بونیر کے ہاکی ٹیم نے پاک ارمی ملاکنڈ کے ٹیم سے میچ جیت لیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ سپورٹس گراونڈ میں پاک فوج کے زیر نگرانی پہلا انڈر ڈسڑکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ملاکنڈ ڈویژن شروع ہو ا ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاک فوج مٹہ کے کرنل شاہد بشیر تھے جس نے باقاعدہ اس ٹورنامنٹ کا فتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنورای چیرمین ضلعی سپورٹس کمیٹی و امور نوجونان مقصود علی خان ٹی ایم او مٹہ فضل ربی خان اور دیگر بھی موجود تھے یادرہے اس ٹورنامنٹ میں ملاکنڈ ڈویژن کے چھ ٹیمیں حصہ لیں گے جس میں پاک ارمی ملاکنڈ ضلع دیر ضلع شانگلہ ضلع بونیر ضلع سوات اور ملاکنڈ کے ٹیمیں شامل ہے دریں اثناء پہلے میچ جو ضلع بونیر اور پاک ارمی ملاکنڈ کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ ضلع بونیر نے ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28اکتوبر سہ پہر تین بجے ہوگی ۔
1,962 total views, no views today



