مٹہ (رحیم خان سے)تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ تحصیل کونسل مٹہ اس وقت مٹہ تحصیل کے تعمیر وترقی اور عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور انشاء اللہ بلافرق وتفریق اخری وقت ادا کرتے رہینگے واپڈا میٹر لیڈر غریب عوام کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کریں ورنہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوکر پھر عوام کیساتھ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے متاثرین کویت وعراق کی جائز مطالبات پوری کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کونسل کے اجلاس جو زیر صدارت سپیکر محمد حکیم منعقد ہو اتھا اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان سپیکر محمد حکیم ٹی ایم او فضل ربی خان خورشید خان ڈاکٹر امجد علی عادل خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل مٹہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ دار احکام متاثرین کویت کے جائز مطالبات کو پوری کرکے ان لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد تحصیل کونسل مٹہ کے مونسپل سروسزمٹہ تحصیل کی دیگر علاقوں کو بھی دی جایئگی اوربہت جلد مذید دس چھوٹے ٹرالیاں یہاں لاکر مختلف مقامات پر تعینات کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت تحصیل کونسل مٹہ کی کارکردگی قابل تحسین ہے اس موقع پر انہوں نے متاثرین کویت کے حق میں ایک قرارداد پیش کی جو کونسل میں متفقہ طور پر منظور ہوا اپنے خطاب میں خورشید خان نے کہا کہ کونسل کی میونسپل سروسز یونین کونسل کی سطح پر شروع کیا جا ئے اور تحصیل کونسلر کے نشاندہی پر کی جائے ڈاکٹر امجدعلی نے کہا کہ کونسل ختم النبوت میں ترمیم کی مذمت کرتے ہیں اور اس بارے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی جایئگی انہوں نے اس سلسلے میں ایک قراداد بھی پیش کی جو کونسل نے منظور کی انہوں نے سرکاری کالجوں اور سکولوں کو پرائیوئٹ کرنے کو غریب عوام کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش قرار دی اور مذمت کی عاد ل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ چپریال میں روڈ کی تعمیر اور پھر ذمہ داروں کی وہاں پر کام نہ کرنے کی وجہ سے سیوریج کا مسئلہ پیدا ہوا انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شوخدرہ کیلئے جلد سے جلد باونڈری وال بنانے کی مطالبہ کیا
1,672 total views, no views today



