سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد اعجاز خان نے کٹ گاڑیوں کے حوالے سے اہم بات کہہ دی، ایک مرتبہ تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں رجسٹرڈ ہو جائیں اس کے بعد کٹ گاڑیوں کیخلاف اپریشن شروع کردیا جائیگا، ائین میں بھی کٹ گاڑیاں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او سوات محمد اعجاز کا کہنا ہے کہ سوات سمیت مالاکنڈڈویژن میں مکمل طور پر امن ہے، انہوں نےکہا کہ اس سال کے اخر تک تمام اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ڈیٹا مکمل ہو جائیگا،اس کے بعد کٹ گاڑیوں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا، کیونکہ ان گاڑیوں کو پرزوں سے بنایا گیا ہے، اور کسی بھی وقت وہ حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں ۔
2,408 total views, no views today
Comments



