سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سمیڈا -ویمن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر کا سیدو شریف سوات میں با قاعدہ افتتاح کیا گیا ،سنٹر میں یہاں کے ہنر مند خواتین کو بزنس کے حوالے ٹریننگ دی جائیگی ، گزشتہ روز وزیر صنعت و پیداوار حکومت پاکستان غلام مرتضی خان جتوئی نے سیدو شریف سوات میں سمیڈا – ویمن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار حکومت پاکستان غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا کہ سمیڈا کی جانب سے لئے گئے اس اقدام سے سوات کے عوام مستفید ہوں گے کیونکہ یہاں پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام یہاں اکر اپنے صنعت کو اجاگر کرکے اپنے پیداوار کو بڑھائیں ، انہوں نے سمیڈا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں سے توقع رکھتا ہوں کہ یہاں کے عوام کے فائدے کیلئے اپنے تمام تر صلاحتیں بروئے لائیں گے ، اس موقع کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مہمان خصوصی کو سوات کے حوالے تفصیل سے بریفنگ دی ، سمیڈا پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو شیر ایوب خان نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ یہاں کے عوام کو اس سنٹر سے مستفید کریں گے ، اس موقع پر جنرل منیجر آوٹ ریچ جاوید خٹک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر میڈم نبیلہ فرمان نے سنٹر کے مقاصد اور دار مدار پر تفصیل سے روشنی ڈالی، تقریب میں چیمبر آف کامرس انڈسٹری سوات کے صدر حاجی نور محمد خان بھی موجود تھے ۔
1,194 total views, no views today



