سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ شریف آباد میں دیگر پارٹیوں کو دھچکا ۔ دیگر پارٹیوں کے کئی عہدیدار مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ جوق درجوق عوامی شمولیت جماعت اسلامی پر اعتماد کا مظہر ہے ۔29اکتوبر گراسی گراؤنڈ شمولیتی جلسہ غیر معمولی اور منفرد جلسہ ہوگا ۔آنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی بھرپور کامیابی حاصل کریگی ۔اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بناکر تمام مسائل حل کریں گے۔
1,446 total views, no views today
Comments



