سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پیسکو میں بھر تیوں پر بابندیوں کے خلاف واپڈا ہاؤس سوات غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے اور حتجاجی تحریک اعلان میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال ، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، بھرتیوں سے فوری طور پر پابندی اٹھائی جائیں ، چیئرمین رفیع اللہ خان ، گذشتہ روز واپڈا ہاؤس سوات پیسکو میں بھر تیوں کے خلاف مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی ، جس میں واپڈا ہاؤس کے ملازمین نے کوئی کا م نہیں کیا جس کے وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بعد ازا پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین ضلع سوات کے زونل چیئرمین عمر علی ، ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان ، عبدالغفور بابا ، بخت محمد خان ، ظفر علی ناز وار عبدالقیوم بابا نے سوات پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں62 فیصد سٹاف کی کمی ہے اور 2018میں مزید 40فیصد سٹاف ریٹائرڈ ہورہے ہیں جس کے وجہ سے ایک طرف صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف کام کا بوجھ زیادہ ہونے کے وجہ سے حاد ثات روزکا معمول بن گئے ہیں اور اس وقت 341بلز ڈسپٹریبو ٹرز کا کام صرف 40اہلکار کررہے ہیں اور اب ایک نیا بل پاس ہوا ہے جس میں غلط بلینگ پر3سال قید ہوگی جوکہ سراسر ظم اور زیادتی ہے ، کیونکہ صرف 140 اہلکارگھر نہیں جاسکتے ، اسلئے بھرتیوں سے فوری طور پر پابندی ہٹاکر نئی بھرتیوں کا آغاز کیا جائیں تاکہ واپڈا ملازمین کے ساتھ ساتھ صارفین کے بھی مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ ایک طرف وپڈا کی بندنامی ہورہی ہے تو دوسری طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے کیونکہ 24گھنٹے 6/6اہلکاروں کا کام ایک اہلکار کرتا ہے ، اسلئے اگر فوری طور پر ہمارا مطالبہ نہیں مانا گیا تو احتجاجی تحڑیک شروع کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکام بلا ہوگی ۔
1,180 total views, no views today



