مٹہ ( رحیم خان) مٹہ سوات گوالیرئی میں سماجی کارکن سید علی شاہ خان کے سربراہی میں آپر سوات ضلع کے حوالے سے جرگے کا انعقاد ہوا جسمیں مختلف پارٹیوں کے رہنما شریک ہوئے۔جرگہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد شیر خان اورسید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناظم اعلیٰ سوات نے جو بیانات جاری کئے ہیں وہ پارٹی کے احکامات نہیں بلکہ ان کے ذاتی رائے تھی۔انہوں نے کہا کہ ناظم اعلیٰ نے اپنے کرسی کو بچانے کیلئے آپر سوات کی عوام کی نمائندگی کے بجائے مخالفت میں بیانات دئے جو انتہائی قابل افسوس ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ مینگورہ بازار کے صدر عبدالرحیم کو آپر سوات ضلع بنانے سے ضرور تحفظات ہوں گے کیونکہ ضلع بننے سے وہاں کے کاروبار پر بہت بڑا اثر پڑے گا ۔انہوں نے مذید کہا کہ بعض لوگ فنڈ ز کی کمی کے بات کرتے ہیں لیکن ضلع بننے کے بعد فنڈ کا مسئلہ خود بخود حل ہوجائیگا،محمد شیر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک حقیقی معنوں میں آپر سوات کی عوام کی آواز بر سوات ضلع کو عملی جامہ پہنائے۔عظیم خان آف گوالیرئی‘نثار خان‘بہادر علی خان‘کونسلر عمر خان‘خورشید خان‘ناظم ویلج کونسل شاہ وزیر خان نے کہا کہ آپر سوات ضلع بننے سے یہاں کی عوام کو آسانی اور نوکریاں ملیں گے‘ہماری قیمتی ٹائم کی بچت ہوگی اورٹریفک رش میں دم توڑتی مریض کو گھر کے دہلیز پر علاج مہیاں ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ آپر سوات ضلع کی اعلان پر ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک‘صوبائی وزیرآبپاشی محمود خان ‘ایم پی اے حیدر علی خان اور شرافت علی خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے جرگہ کے آخر میں تجویز دی کہ خوازہ خیلہ اور مٹہ کے درمیان واقع ایریا میں ضلع کی ہیڈکوارٹر بنایا جائے تو دونوں سائیڈ کی عوام کو آسانی ہوگی
1,012 total views, no views today



