بریکوٹ(ریاض احمدسے)پشاور کے حلقہ این اے فور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے حصول کے لئے سوات سے سوئی گیس میٹر لے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے پشاور میں ضمنی الیکشن کے جیت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جس میں حلقہ کے لوگوں کو سوئی گیس کے کنکشن کی فراہمی بھی شامل تھی۔دیگر سیاسی مخالفین نے امیر مقام کے اس اقدام پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لئے وہ سوئی گیس کنکشن کا حربہ بھی استعمال کررہے ہیں ۔علاقہ موسیٰ خیل کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں لوگوں نے ہفتوں سے جگہ جگہ کھدائی کی ہوئی جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید تکلیف کا سامنا کررہے ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف لوگ اس امید میں ہیں کہ ہمیں محکمہ سوئی گیس والے میٹر فراہم کردیں گے مگر ان کے لئے میٹر ز کی فراہمی خواب بن کر رہ گیا ہے ۔علاقے کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پشاور کے ضمنی الیکشن میں لوگوں کو راتوں رات کنکشن فراہم کرنے کے لئے امیر مقام دن رات ایک کیا ہوا ہے اور ہمارے علاقے کے پائپ این اے 4لے گیا ہے جوکہ علاقے کے عوام سے ظلم اور بے انصاف کے مترادف ہے ۔اس وقت محکمہ سوئی گیس سوات کے پاس میٹر کی فراہمی کے لئے ضروری آلات جس میں پائپ اور میٹرز جو کہ بنیادی حیثیت رکھتے ہیں بلکل نہیں ہیں ۔محکمہ سوئی گیس کے سپرٹینڈؑ نٹ رب نواز سے ٹیلی فونک رابطے پر انہوں نے کہاکہ اس وقت محکمے کے پاس پائپ نہیں ہے اور پورے ملاکنڈ ڈویژن کے لئے سوئی گیس کنکشن کے لئے صرف ایک ٹیم ہے ۔محکمے کی کوشش ہے کہ جلد از جلد علاقے کے عوام کو میٹرز کی تنصیب ہوجائے۔
1,248 total views, no views today



