سوات(ساجد خان ) سوات میں فیڈ فاؤنڈیشن اور یونیسف کے زیر اہتمام اسلامی فن خطاطی کے مقابلے کرائے گئے ، جن میں مدارس اور سکول کے طالب علموں کی کثیر تعداد میں حصہ لیا، مقابلوں کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم سوات اکرام خان اور ائی ایس پی ار کے انچارج کیپٹن محمد رضا تھے، جبکہ اس موقع پر سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، چیف ارگنائزر غلام فاروق سمیت دیگر سماجی ، سیاسی مدارس اورسکول اساتذہ کرام اور طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سکول کے طلباء نے بنائے ہوئے اسلامی فن خطاطی کی نمائش بھی اس موقع پر کی گئی ۔ اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان، کیپٹن محمد رضا، پیڈ فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ منیجر طارق حیات خان نے کہا کہ اس پروگرام کے مقصد مدارس اور سکول کے طلباء اور اساتذہ کے درمیان فاصلے کم کرنا تھا، اس مقابلوں سے دینی مدارس کے طلباء کو بھی وہ سہولیات دینے تھے ، جو سکول کے طلباء کو میسر ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام مزید بھی کرنے چاہیں تاکہ دنیا کو ایک بہتر امیج دنیا کے سامنے ائے ، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء کو ایسے سرگرمیوں کو دور رکھا گیا تھا، اس کاوش کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، پروگرام کے اخر میں مقابلے جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

1,462 total views, no views today



