جماعت اسلامی ضلع سوات کے سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری رشید احمد سواتی نے کہا ہے کہ گراسی گراونڈ کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا ، 29تاریخ کے جلسے میں لاکھوں افراد شریک ہونگے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ،جلسے سے صادق و آمین لیڈر سیراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جلسے کے لئے ضلع سوات بھر کے کارکنان نے بھرپور ہوم ورک کیا ہے اور ضلع بھر سے لاکھوں افراد شریک ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسے سے سوات کے سیاسی حالات تبدیل ہونگے ۔ 29اکتوبر کے تاریخی جلسے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلسے سے جماعت اسلامی پاکستان کے آمیر اور صادق وآمین لیڈر سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے جبکہ جلسے سے دیگر مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے دیانت دار قیادت ہی ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جب تک اختیار واقتدار دیانت دار قیادت کو نہیں ملتا ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں اسکتی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ملک اور اپنی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی خاطر کردار ادا کرنا ہوگا
984 total views, no views today



