کبل(سوات نیوز ڈاٹ کام ) سابق MPAاور ANPضلع سوات کے جنرل سیکر ٹری رحمت علی خان نے کہا ہے کہPK-83کے تمام کارکنان الیکشن کے لئے تیاریاں بھر پور انداز میں شروع کریں تمام یونین کونسلوں کے تنظیمیں پارٹی مفاد کے لئے بھرپور کردار ادا کریں تمام لوگ ہمارے لئے قا بل احترام ہم ہر کسی کے پاس جا کر را ضی کرینگے انہوں نے پارلیمانی بورڈ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کر کے PK83کا ٹکٹ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈھیرئی میں PK83 کے تمام یونین کونسلوں کے صدور اور سیکرٹیوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ضلع رہنما عبد ا لصبور خان ، تحصیل صدر ذہین خان ، شوکت خان ، رحمت خان ، سعید خان ، نیاز احمد خان، سلطان علی خان ، آفرین خان ، لیا قت علی خان ، اسما عیل ، سید با چا حنیف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے مزید کہا کہ عوام بیدار ہو چکے ہیں کہ آئند ہ الیکشن میں PK-83سمیت پوری صوبے میں ANPکلین سویپ کریگے اس مو قع پر آئندہ الیکشن 2018 ء کے لئے سر گرمیاں تیز کرنے کا اعلان کیا شمولیتی پروگرامات شروع کرنے کا فیصلہ کر کے تمام نا راض کارکنوں کو گھر گھر جا کر منانے پر اتفاق بھی کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ANPواحد جماعت ہے جو پختون قوم کے نمائند گی کر رہے ہیں عوام آئندہ الیکشن میں پختون قوم کے مشران کو کامیاب بنائیں
1,767 total views, no views today



