سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی کوششوں سے ایک سالہ بچی کی زندگی بچ گئی،ایک سالہ حنا کی سر پر چوٹ لگی ،سی ٹی سکین سے پتہ چلا کہ سر میں ایک بڑا بلیڈ موجود ہے،ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم نے کامیاب سرجری کے بعد بلیڈ نکال لیا،ٹیم میں مینگورہ سے تعلق رکھنے والے سرجن ڈاکٹر عدنان خالق بھی تھے ،چار دن پہلے لیڈی ہسپتال پشاور کو حنا نامی ایک سالہ بچی زخمی حالت میں لائی گئی،بقول والد ہ کہ بچی کا چچا گھرمیں مشین کے ذریعے کارپینٹری میں مصروف تھا اسی اثناء مشین سے بلیڈ نکال گیا جو ایک سالہ حنا کے سر پر لگ گیا،ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد سی ٹی سکین کے ذریعے زخم چیک کیا جس سے پتہ چلا کہ بلیڈ بچی کے سر میں گھس کر دماغ کے اندرموجود ہے،جس کو نکالنے کیلئے سرجری تجویز کی گئی،ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی،ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر فاروق اعظم،ڈاکٹر عدنا ن خالق (مینگورہ)اور ڈاکٹرنصیر حسن نے کامیاب سرجری کے بعد بلیڈ نکال کر بچی کی جان بچالی۔
1,520 total views, no views today



