سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) حلقہ این اے چار پشاور کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر ایوب کی شاندار جیت کی خوشی میں پی ٹی آئی سوات کے کارکنان اور عہدیداروں نے شاندار جشن منایا۔اس موقع پرپرجوش کارکنوں نے پارٹی ترانوں پر زبردست رقص کیااور میٹھائیاں بانٹیں۔اپنے حجرے میں خوشی سے سرشار کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین ڈیڈک وضلعی صدر پی ٹی آئی فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ این اے چار کی جیت صوبہ کے غیور عوام کی جانب سے عمران خان کی رہنمائی میں صوبائی حکومت کی جانب سے انقلابی اقدامات پر سند ہے اور اس جیت سے یہ اندازہ لگانا دشوار نہیں کہ پاکستان کے عوام اپنے ہیرو عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور وہ 2018کے الیکشن میں ملک بھر سے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے اور چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم پاکستان بن کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دینگے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ تمام حکومتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کی چار سالہ کارکردگی بہتراور نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی سیاسی جماعتیں ان اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتیں جو پی ٹی آئی نے اپنی اولین حکومت میں اٹھائیں اور ان پر عمل درآمد کرایا۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے ڈاکٹرز ،پروفیسرز،اساتذہ ،پولیس ،اور دیگر طبقات کی ناراضگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہسپتالوں تعلیمی اداروں ،تھانوں اور پٹوار سسٹم کو غریب عوام اور طلباء کی خدمت کا پابند بنایا۔اسی طرح صحت کارڈ کا اجراء ،سونامی بیلین ٹری مہم ،350چھوٹے پن بجلی گھروں کی تکمیل،سوات موٹروے ،پشاور ریپیڈ بس منصوبہ،حیات آباد فلائی اوور کی تعمیر،ملم جبہ ،کالام ،نتھیاگلی ،کاغان اور دیگر سیاحتی مقامات کی ترقی ،چالیس ہزار اساتذہ کی بھرتی،پشاور ترقیاتی میگاء پراجیکٹ کی منظوری اور تکمیل ،رائٹ ٹو سروس اور ائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا نفاذ وغیرہ موجودہ حکومت کے ایسے اقدامات ہیں جن کے بارے میں روایتی سیاسی جماعتیں سوچ بھی نہیں سکتیں۔سب سے بڑ ھ کر اداروں کی مضبوطی اور معاشی نظام میں شفافیت کے اقدامات ہیں جو آیندہ نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کی مضبوط بنیادوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔آخر میں چیئرمین ڈیڈک نے تحریک انصاف سوات کے تمام ورکروں اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جو عوام کی بھلائی اور خوشحالی کے سلسلے میں ہر موقع پر جوش وخروش سے اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور ملک بھر کے پی ٹی آئی ورکروں کو جیت کی مبارکباد دی۔
2,000 total views, 2 views today