سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوبرائے فشریز ، لائیوسٹاک اور امداد باہمی محب اللہ نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہماری صوبائی حکومت دور رس اقدامات اٹھا ر ہے ہیں ، سکولوں میں40 ہزار نئے اساتذہ بھر تی کئے ہیں ، تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، ہم نے محکموں میں 200کے قریب قانون سازی کی ہے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آئی ایس ای سوات کے زیر اہتمام میٹر ک اور انٹر میں فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر طلباء میں کیش انعامات اور گولڈ میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع چیئرمین بی آئی ایس ای سوات تصبیح اللہ نے بھی خطاب کیا ، جبکہ معاون خصوصی محب اللہ خان نے طلبہ و طالبات میں کیش انعامات اور میڈلز تقسیم کئے ، محب اللہ خان نے کہا کہ ہم نے تین ارب روپے کی خطیر فنڈز تعلیم کے فروغ کیلئے مختص کی ہے جبکہ سکولوں کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہم نے انقلابی پالیسیاں بنائی جبکہ اب ایک غریب شخص بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے رشوت نہیں دینا پڑیگا ، اور مقررہ مدت میں عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سکولوں کو بنا کر محرومیوں کا ازالہ کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں اقتدار پر قابض لوگوں نے عوام کی محرومیوں اور تعلیم کے فروغ کیلئے کچھ نہیں کیا اور عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ، ہماری صوبائی حکومت کی کوشش رہی ہے کہ دور دراز علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کریں ، جس کیلئے محکموں میں اصلاحات کئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لاکر بچوں کی تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ کریں ، انہوں نے کہا کہ سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام تقریب سے طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوئی ، انہوں نے طلباء میں 50ہزار اور 45ہزار روپے سمیت گولڈ میڈلز کے 21سے زائد انعامات تقسیم کئے اور انہیں مبارک باد دی ۔
1,654 total views, no views today



