بریکوٹ ( ریاض احمدسے) گاؤں گورتئی میں مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں کارکن مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے اسفندیار ولی خان اور وقار احمد خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اے این پی نے پختون قوم کو اصل شناخت دی اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی پختون قوم کے مسائل کے خاتمے اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔گذشتہ روز گاؤں گورتئی میں ایک شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں اے این پی کے سابق ایم پی اے وقار احمد خان ،تحصیل بریکوٹ صدر بختیار خان ، تحصیل بریکوٹ جی ایس ارشد خان ،تحصیل کبل جی ایس شوکت خان ،جائنٹ سیکرٹری ضلعی نواب عالم،ریاض علی،محمد کرم،عدالت خان لالا جی،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان نے خطاب کیا۔جبکہ پارٹی کے دیگرعہدیداران اور کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ وقار احمد خان نے کہاکہ تبدیلی کے علمبرداروں نے ابھی تک صوبے میں ایک کالج بھی تعمیر نہیں کیا اور اسی طرح دیگر ترقیاتی کاموں میں صرف گلی کوچوں کے پختگی کے علاوہ کوئی میگاپراجیکٹ پر کام نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کو مزید دلکش اور جھوٹوں نعروں پر دھوکہ نہیں دیا جاسکتاہے انشاء اللہ ائندہ عام انتخابات میں اے این پی حکومت میں آکر صوبے میں اصل تبدیلی لائے گی ،آئے روز اساتذہ کرام اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں ۔
1,342 total views, no views today



