سوات (سوات نیوزڈا ٹ کام) اے سی ہید کوارٹر شہاب محمدخان نے کہا کہ مینگورہ شہر میں صفائی کا مہم تیزی سے جاری ہے اور شہر کے نو یونین کونسلوں سمیت خوڑ اور ندیوں کو صاف کیا جارہا ہے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر تحصیل بابوزئی کے نو یونین کونسلوں میں ماہوار صفائی مہم نہایت ہی تیزی سے جاری ہے جس میں شہر کے نو یونین کونسلوں اور 25نیبر ہوڈ کونسلوں میں واسا ، ٹی ایم اے اور تحصیل کونسل کے اشتراک سے صفائی کی جارہی ہے جس میں سکولوں کے بچے ، اساتذہ ، علمائے کرام اور تحصیل وضلع کونسلروں سمیت مقامی عمائدین شرکت کررہے ہیں اور سوات کی تاریخ میں پہلی بار غوارے گندہ سمیت دیگر بڑے ندیوں کی صفائی کی جارہی ہے اور انکا گند ٹھکانے لگایا جارہاہے ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے واحد خوڑ کو صاف کرکے اس سے شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، محمد شہاب خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہر کی صفائی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے اپنے شہرکو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
1,594 total views, no views today



