سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں 200سے زائد پولیس اہلکاروں کو پرائیویٹ لوگوں سے واپس کرنے کا فیصلہ ، 50اہلکارواپس ، دیگر کونوٹسز جاری ، زرائع کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر قائمقام ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں پرائیویٹ لوگوں ، وی ڈی سیز اور دیگر شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں باقاعدہ پولیس سیکورٹی واپس لینے کا اغاز کردیا گیا ہے ، زرائع کے مطابق سوات میں تقریباً دوسو پولیس اہلکارسول لوگوں کے ساتھ سیکورٹی پر تعینات ہے اور فیصلے کے بعد تقریباً 50پولیس اہلکاروں کو لائن کلوز کردیا گیا جبکہ دیگر اہلکاروں کو واپس آنے کی نوٹسز جاری کردیئے گئے ،مقامی لوگوں نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فیصلے سے ایک طرف سول لوگوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا غلط استعمال ختم ہوجائیگا جبکہ دوسری طرف پولیس اہلکاروں کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔
1,586 total views, no views today



