سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 28 اکتوبر2017ء) ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ سوات، مالاکنڈ، پشاور، سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد ہر جانب سے کلمہ طیبہ کے ورد کی صدائیں بلند ہونا شروع ہوگئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
1,518 total views, no views today
Comments



