مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی آج سوات گراسی گرانڈ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، میدان سجگا، جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل ، مینگورہ شہر اور مین شاہراہیں جماعت اسلامی کی پرچموں اور بینرز سے سجائے گئے ہیں ۔ کارکنان میں زبردست جوش وجذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ گراؤنڈ میں شرکاء کے لئے ہزاروں کرسیوں کا پنڈال بھی تیار جبکہ جلسہ گاہ میں بڑے بل بورڈز پر پاکستان کے صادق وامین لیڈر سراج الحق کے بینرزبھی آویزاں کئے گئے ہیں۔ مہمانوں کے لئے چالیس بائی چالیس سٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ میڈیا کوریج کے لئے آنے والے صحافی برداری کے لئے بھی خصوصی گیلری کا انتظام کیا گیا ہے۔ضلع بھرسے ہزاروں افراد شریک ہوں گے ۔ امیر جماعت سینیٹر سراج الحق جلسہ شرکاء خصوصی خطاب فرمائیں گے
1,652 total views, 2 views today