تحریر ۔۔ جاوید بونیری
تعلیم کے ساتھ کھیل کھود ہی سے طلباء کی بہتر ذہنی و جسمانی نشونماء یقینی ہوجاتی ہے ،کھیل کا مقصد طلباء میں برداشت ،صبر و تحمل ،مقابلہ کرنے کا جذبہ اور بیداری پیداکرنا اور ان کی صحت کی بہترین نشوو نماء کرنا ہے طلباء کیلئے سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کی ماحول فراہم کرنا لازمی سمجھاجاتاہے،تعلیم و تعلم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو لازمی قرار دینا خوش آئند ہے کیوں کہ طلباء کی تعلیم کومسلسل صرف کلاس تک محدود کرنے سے ان کی ذہنی ،جسمانی بہتر نشو و نما ممکن نہیں اس کمی کو پورا کرنے کیلئے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں کھیل کھود کو لازمی قرار دینا حکومت کا کارنامہ سمجھا جاتاہے اس حوالے سے ضلع بونیر میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ممتاز ماہر تعلیم اور ضلع بونیر کے تعلیمی میدان میں چشم و چراغ شخصیت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چینگلئی کے پرنسپل گل رحمان کے خصوصی دلچسپی سے عرصہ دراز سے تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کے مابین کھیلوں کے سالانہ مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں جس میں طلباء اور اساتذہ دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں ،امسال سکولوں کے سالانہ سپورٹس گالا منعقد شروع کرنے کیلئے جنرل باڈی اجلاس میں فیصلہ کے بعد 25آکتوبر کو سالانہ سپورٹس مقابلے شروع کئے گئے اور افتتاحی رنگارنگ تقریب گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول ڈگر میں زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخت زادہ خان منعقد ہوئی جس میں ضلعی نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی خان مہمان خصوصی تھے
،تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول حصار کے طلباء نے خوبصورت اور آواز اور انداز میں بہترین ملی نغمہ پیش کرکے شرکاء کے دل جیت لئے اور ان سے خوب داد وصول کی اور مہمان خصوصی کو متاثر کرکے ان سے دس ہزار روپے نقد کیش انعام وصول کی،تقریب کے بعد سکول سپورٹس میلہ کے افتتاح کے موقع پر نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی خان ،ڈی ای او بخت زادہ خان،ڈی ڈی او افتخار الغنی،جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل گل رحمان اور دیگر نے کبوتر اڑھاکر خوبصورت انداز میں باقاعدہ آغاز کیا،افتتاح کے موقع پر ضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز ،انچارجان ،ڈی ای پیز ،پی ای ٹیز اور کثیر تعداد میں طلباء موجود تھے ،افتتاحی میچ علاقائی کھیل رسہ کشی سے کی گئی جس کے مقابلے پرنسپلز اورہیڈماسٹر زجبکہ دوسرا میچ ڈی ای پیزاور پی ای ٹیزکے درمیان کھیلا گیا جس میں ہیڈماسٹرز اور ڈی ای پیز نے کامیابی حاصل کی جنہیں جیتنے پر باقاعدہ طور پر مہمان خصوصی نے ٹرافیاں بھی دی ،
اس میچ کے دیکھنے کیلئے سکولوں کے پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز، اساتذہ اورطلباء بے تاب تھے ،اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک تھے جنہوں نے پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز ،ڈی ای پیز اور پی ای ٹیز اساتذہ کے درمیان رسہ کشی مقابلے دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے ،ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری پرنسپل گل رحمان نے طلباء کے سامنے پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز اور ڈی ای پیز،پی ای ٹیز کے درمیان مقابلہ کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ طلباء سمجھے کہ ہمارے مقابلوں میں ہمارے ساتھ اساتذہ بھی بھرپور شرکت اور دلچسپی لے رہے ہیں اور طلباء اپنے اساتذہ کے دیکھ کر ٹورنامنٹ میں خصوصی دلچسپی لے سکے ،اسی طرح ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور مختلف سکولوں کے زونل مقابلے شروع کئے گئے جس کے مطابق ضلع بھر کے تحصیل خدوخیل ،مندنڑ،گاگرہ ،ڈگر ،گدیزئی اورچغرزئی کے مقامات پر سکولو ں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے شروع کرنے کے پروگرامات منعقد ہوئے جس میں سب سے بڑی زونل تقریب تحصیل خدوخیل میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غورغشتو گراؤنڈ پر منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی نے باقاعدہ شرکت کرکے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ،ڈی سی بونیر نے طلباء کی دلچسپی دیکھ کر علاقہ کیلئے سٹیڈیم بنانے اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چینگلئی کے گراؤنڈ کیلئے راستہ تعمیر کرنے اور واٹر سپلائی سکیم کا اعلان کیااور بہت جلد خدوخیل میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام علاقائی میلہ منعقد کرنے کی توقع ظاہر کی،
اس تقریب میں سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل گل رحمان ،پرنسپل شیرین زادہ،شریف خان اور دیگر بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر بونیر نے منظم طریقے سے سکولوں کے طلباء کیلئے سپورٹس میلہ منعقد کرنے پر جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل گل رحمان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہااس موقع پر انہوں نے خطاب کیا اور کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اساتذہ بچوں کے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کیلئے بھی خوب تیاری کریں اور ایک دوسرے کے مابین دوستانہ ماحول میں مقابلے کریں انہوں نے کہاکہ کھیل ہی سے مختلف سکولوں کے طلباء میں تعلق،دوستی اور برادرانہ برتاؤ کا حوصلہ بڑھ جائیگا ،انہوں نے کہاکہ کھیل کا مقصد ہی طلباء کو ہر سطح پر مقابلوں کیلئے تیارکرنا ہے ،اور ان کی ذہنی پرورش کے ساتھ ساتھ جسمانی پرورش کرناہے ،اسی طرح ضلع کے دیگر علاقوں سواڑئی ،گاگرہ ،بٹاڑہ ،چینہ ،چناڑ ،ڈگر ،جوڑ،پیرباباکے سکول میدانوں میں بھی طلباء کے درمیان مقابلے جوش و خروش سے جاری ہے ،
اس سپورٹس میلہ میں مائنر اور میجر گیموں کے ساتھ ساتھ ادبی اور اتھلیٹکس مقابلے بھی شامل ہیں جس کیلئے طلباء خوب تیاری میں مصروف ہیں اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے،گیم مقابلوں میں کرکٹ،فٹ بال ،ہاکی ،والی بال،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال ،رسہ کشی ،اتھلیٹکس میں ریس،ہائی و لانگ جمپ،نیزہ بازی،شاٹ پٹ،ادبی مقابلوں میں حسن قرات،نعت ،قومی ترانہ ،ملی نغمہ ،تقریر ،ٹیبلو،خاکہ ،اور سکاؤٹ مقابلے شامل ہیں جس میں ضلع بونیر کے سینکڑوں پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے طلباء کے درمیان مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ،ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری پرنسپل گل رحمان کے مطابق یہ سپورٹس گالا ایک مہینہ تک جاری رہیگا ،ضلع کے بعد ڈویژن اور صوبائی مقابلوں میں بھی بونیر کے طلباء شرکت کریں گے اورضلع بونیر کا نام روشن کرنا ہمارا ہدف ہے ،انہوں نے اساتذہ پر زور دیاکہ وہ طلباء کی خوب تیاری کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا موقع پیش نہ ہونے دیں انہوں نے تمام گراؤنڈ چیئرمینوں اور ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ طلباء کے درمیان دوستانہ ماحول فراہم کرنے میں مدد کریں تاکہ ضلع بھر کے طلباء کے درمیان دوستانہ تعلقات بڑھ سکے،پرنسپل گل رحمان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ ضلع بونیر کے تمام سکولوں کیلئے کھیلوں کے میدان فراہم کریں تاکہ طلباء کلاس روم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی شامل رہے ۔
3,422 total views, 6 views today