سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے تائیکوانڈو کراٹے کے تین کھلاڑیوں نے بھارت کو شکست دیکر سلور میڈل حاصل کرلئے ، سوات پہنچنے پر پرتپاک استقبال ، تفصیلات کے مطابق تائیکوانڈو کوچ ایاز کے ہمراہ بنکاک میں شروع ہونے والے تائیکوانڈو کراٹے چمپئن شپ میں پاکستان بھر سے سوات کے دو کھلاڑی منتخب ہوئے تھے جنہوں نے چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور کے تمغے پاکستان کیلئے جیت لئے ، وطن اور ابائی علاقہ پہنچنے پر انکا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر فضل قادر اور نوید الرحما ن نے کہا کہ سخت محنت والدین کے دعائوں سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹورنمنٹ کا تمام اخراجات ہم نے خود برادشت کئے ہیں ، اس میں کسی نے ہم کو سپورٹ نہیں کیا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر حکومتی سپورٹ ہمیں میسر اجائیں تو ہم اگے بڑھ کر پاکستان کا نام مزید روشن کرینگے۔
1,464 total views, 2 views today