ضلعی صدرپی ٹی آئی وچیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔صوبائی حکومت نے بہترکارکردگی کی وجہ سے سیاسی مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں ہم نے گزشتہ چارسالوں میں جو کا م کئے ہیں ماضی میں اس کی نظر نہیں ملتی۔ہم نے عوام سے کئے گئے وعدے سچ کر دکھائے ہیں ہمارا مشن ہی عوام کی خدمت ہے۔ صوبائی حکومت نے نئے خیبرپختونخوا کی بنیاد رکھ دی ہے جہاں نظام کو درست سمت پر گامزن کر دیا گیا ہے اور اب ادارے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ ہم نے امیر اور غریب دونوں کیلئے ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں ۔وہ اتوار کے روز لنڈیکس بنگلہ دیش میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس حوالے سے لنڈیکس بنگلہ دیش میں ایک شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جسمیں مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی خاندانوں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت اور ضلعی صدر فضل حکیم خان پر مکمل اعتماد کااظہارکیا، شمولیت اختیارکرنیوالوں میں جنرل کونسلر فضل ربی راجا ،سابق تحصیل امیدوارمحمدشیر،جمیل،لیاقت علی،حضرت بلال،یوسف ذیشان،عبداللہ ،حیدر علی ،بلال،سیف ،احمد ،برکت،ارشد،نظام بابا،مراد اللہ،حیدر علی،ابراھیم،محمد حسین ،حمید،سمندر خان ،ابوبکر،شاہد خان،عرفان،اسد اقبال،محمد بلال،ارشدعلی ،جواد،سلمان،نجیب،عالم زیب،حمید اللہ ،اعجاز ،حیدر علی،بخت زادہ ،فیاض ،ذیشان،شاہد علی،انعام اللہ ،ارسلان ،ریاض خان،جنید خان،صادق خان اوران کے خاندان اور سینکڑوں افراد شامل ہے جنہوں نے ایم پی اے فضل حکیم خان کی موجودگی میں شمولیت کااعلان کردیا۔ فضل حکیم خان نے شمولیت اختیارکرنیوالوں کو پارٹی کی ٹوپیاں بھی پہنائی۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں جو وعدے کئے تھے ان پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے جس کے نتیجے میں صحت،تعلیم ،پولیس،پٹوار سسٹم اور دیگر شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں نظرآرہی ہیں انھوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ لوگ اس جماعت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی انقلابی اقدامات نے مخالف سیاسی قوتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ، 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی ، عمران خان وزیراعظم ہوں گے جو ملک کوبحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، جہیز کی لعنت کاخاتمہ ، سکولوں میں ناظرہ لازمی قرار دینا اور دفتری اوقات میں نماز کے لئے وقفہ ہی تحریک انصاف کی اقدامات میں شامل ہیں ۔تقریب سے مینگورہ سٹی کے صدرتحصیل کونسلر اقبال کاکا جی ،جنرل سیکرٹری تحصیل کونسلر شاہد علی ،ضلعی کونسلرضیاء اللہ عرف جانان، احمد شاہ،فضل ربی راجااور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
1,462 total views, 2 views today