مینگورہ,سوات میں انتظامیہ اور انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کی کارروائی،عطائی ڈاکٹر کے کلینک کوسیل کردیا گیا جبکہ غیرقانونی کلینک سے انڈین اور سرکاری فری ادویات بھی برآمد کرلی گئیں ،دونوں ملزمان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حامد خان نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز انہوں نے رات کے وقت خفیہ اطلاع ملنے پر
بنڑمیں انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ حسن اور سرکل آفیسر عبدالحلیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سنت کمار کے کلینک سے جو خود کو ڈاکٹر بھی ظاہر کرتا ہے کے کلینک سے بھاری مقدارمیں ایم سی سی سرکاری ادویات ،ناٹ فارسیل سمپلز اورانڈین ادویات برآمدکرکے قبضے میں لے لی گئی ہیں اسی طرح خفیہ درازوں سے غیر قانونی ادویات بھی برآمد کرلی گئی ہیں اور انکوائری شروع کردی گئی ہے اسی طرح بھٹئی چوک میں بھی ایک عطائی ڈاکٹر بنگش کے کلینک اور میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے آپریشن کے آلات اور سرکاری ڈریپس برآمد کرکے کلینک اور اسٹور کو سیل کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ بنگش نے خود کو ڈاکٹر ظاہرکرکے علاقے کے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بناکر مختلف قسم کے آپریشن بھی کرتے تھے انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف بھی انٹی کرپشن ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
372 total views, no views today


