مینگورہ، مینگورہ پولیس کی اہم کارروائی ‘ حاجی بابا چوک میں دو ہفتے پہلے گن پوائنٹ پر دکاندار کو لوٹنے والے دو ڈکیت گرفتار۔ اہم انکشافات کی توقع۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21مئی کو رات کے وقت حاجی بابا میں نوشاد خان ولد فضل ربی سکنہ قطب گڑشیرگڑھ حال سیدو شریف جو کہ محکمہ واپڈا میں ملازم ہے ۔ اور حاجی بابا میں کمپیوٹر اور موبائل کا دکان چلاتا ہے۔
دکان بند کرنے کے بعد نکل رہا تھا کہ دونامعلوم ڈکیتوں نے پستول کنپٹی پر رکھ کر 25ہزار روپے نقد اور 50ہزار روپے مالیت کے دو عدد قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او دیدار غنی نے کیس کو دو ہفتوں میں حل کر دیا ۔ اور گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے 2ڈکیت وقاص احمد ولد ظاہر شاہ اور سلمان خان ولد فضل الٰہی ساکنان سیرئ سیدو شریف کو مال مسروقہ اور 2عدد پستول سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس پرڈکیتوں کو گرفتار نہ کرنے کا سخت دباؤ بھی تھا۔ کیونکہ دونوں ڈکیت با اثر خاندان سے تعلق رکھتے ہے۔ ڈکیتوں سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
410 total views, no views today


