سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے سیاحتی وادی کالام میں صوبائی حکومت کا ہم ترین منصوبہ ناکام ہونے کاخدشہ ، صوبائی حکومت اور ایس ار ایس پی فوری ایکشن لیں بصورت دیگر کروڑوں روپے مالیت کا منصوبہ ایک سال کے اندر اندر مکمل طور پر ناکام ہو جائیگا ، کالام کے مقامی لوگوں کے مطابقاشورن پاور ہاؤس کا افتتاح دسمبر 2016 کوکیا تھا،یہ منصوبہ یورپی یونین کے سفیر اور صوبائی وزیر محمود خان اور سنگ بنیاد عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے 2014 میں رکھا تھا۔یہ صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا جس کو ایس آر ایس پی کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ ناقص منصوبہ بندی کے باعث اور غلط ڈیزائن کی وجہ سے یہ پاور ہاؤس شروع دن سے علاقے کو بجلی کی فراہمی میں ناکام رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی حکومت اسی طرح خاموش رہی تو منصوبہ بھی بیون پاور ہاؤس اور جنگل ان پاور ہاؤس کی طرح مکمل طور پر بند ہو جائے گا دوسری طرف صوبائی حکومت ایس آر ایس پی نامی غیر سرکاری تنظیم کا احتساب کرنے کے بجائے اس تنظیم کو مسلسل فنڈ کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق پاور ہاوس جانے والے پانی کے ندی میں مسلسل ریت جمع ہورہی ہے جس سے اس کے پیداوار میں کمی واقع ہو گئی ہے، اسی طرح مینٹیننس کا کام بھی نہیں ہورہا ہے، جس سے بجلی ٹرپ ہو جاتی ہے، کالام کے رہائشیوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس منصوبے کو ناکام ہونے سے بچانے کیلئے فوری طور پر ایکشن لیں اور اس منصوبے میں کوتاہی برتنے والوں کو سخت سے سخت سزا دیں
1,383 total views, 2 views today