سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)تحت بھائی بار ایسو سی ایشن کے ممبر مقدر خان ایڈووکیٹ کے بہمانہ قتل کیخلاف خیبرپختونخوا بار کونسل کی اپیل پر پورے صوبے میں وکلاء عدالتوں سے بائیکاٹ کریں گے ، اس حوالے سے سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر مجاہد فاروق ایڈوو کیٹ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوابار کونسل کی اپیل پر وکلاء آج عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کریں گے ، حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مقدر خان ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ، آج ہمار ے احتجاج کا مقصد صرف اور صرف ان کے قاتلوں کو گرفتا رکرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ دن دہاڑے ایک معزز پیشے سے وابستہ شخص کو اس طرح موت کے گھاٹ اتار اگیاجو ایک المیہ ہے اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کو اس سانحہ پر تشویش ہے لہٰذہ ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔
1,504 total views, no views today
Comments



