سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ، افسران خادم بن کر عوام کی خدمت کریں ، کھلی کچہری سے خطاب کرتے وہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار سوات میں اس طرح کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام محکموں کے ضلعی افسران موجود ہے ، کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل حل کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت مقامی لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر اور ان کے دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے لئے ہر ماہ اس طرح کی کھلی کچہری منعقد کریگی، انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران عوام کے خادم ہے اور انکا کام عوام کی خدمت ہے لہٰذا تمام محکموں کے افسران یہ بات یقینی بنائیں ۔
1,356 total views, no views today
Comments



