سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) سوات میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 14سال بعد کھلی کچہری میں عوام نے سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے ، شکایات میں محکمہ واپڈ ا بازی لے گیا ، گذشتہ روز سوات کے ہیڈکوارٹر سیدوشریف میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14سال بعد کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات عامر افاق ، قائمقام ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان ، ضلع ناظم محمد شاہ ، سوئی گیس انچارج ماسم ابرار خان ، ای ٹی اوداؤد شاہ خا ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کوارڈی نیٹر نسیم اختر ، ٹی ایم او حضر حیات شاہ سمیت تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ، کھلی کچہری میں عوام نے سرکاری محکموں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ضلعی افسران عوام کے مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں اور وہ دفاتر میں موجود نہیں رہتے جبکہ سیدو شریف ہسپتال میں مریضوں کے لئے کوئی سہولت نہیں ، اس موقع پر شرکاء نے واپڈا کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ محکمہ کی جانب سے غریب عوام کے خلاف بل نہ ادا کرنے پر ایف آئی آر درج کئے جاتے ہیں جبکہ انکا رویہ عوام کے ساتھ ٹھیک نہیں ، اس موقع پر عوام نے سرکاری افسران کے خلاف مسائل کے انبار لگا دیئے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے لوگو ں کے مسائل سنے اور کہا کہ اسکو حل کرنے کو بھر پور کوشش کریں گے ، عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ماہ اس طرح کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا جس سے عوامی مسائل میں کمی آئیگی ۔
1,770 total views, 2 views today