سوات(خورشید علی)محکمہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ٹی ایم اے مینگورہ عدالت احکامات کی خلاف ورزی کرنے لگیں، مینگورہ شہر کا تمام گند ایک ہی علاقہ میں ڈالنے سے عدالت نے دونوں محکموں کو منع کردیا تھا تاہم اس کے باوجود گندگی ڈالنے کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کیخلاف اج بدھ کے روز اوگدو کے عوام ایم پی اے عزیزاللہ گران کی قیادت میں احتجاج کیلئے سڑ ک پر نکل ائی اور گندگی سے بھرے ٹرکوں کو اگے جانے سے روک دیا، ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا کہ عدالت نے واضح ھدایات جاری کی ہے کہ شہری علاقوں میں گندگی نہ ڈالی جائے اس کے باوجود یہ دونوں محکمے اوگدو میں دریائے سوات کے کنارے گندگی ڈال رہے ہیں، جس سے ایک طرف انسانی ابادی مختلف امراض کا شکار ہورہی ہے تو دوسری طرف دریائے سوات کا پانی زہر الود اور مچھلیاں ا س سے مرر ہی ہیں، گائوں کے اوگدو کے عوام نے صوبائی حکومت اور ہائی کورٹ مینگورہ کے جسٹس صاحبان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری نوٹس لیں تاکہ انسانی ابادی، پانی اور مچھلیوں کی سنگین بیماریوں سے بچایا جا سکیں۔
1,452 total views, no views today



