بریکوٹ( ریاض احمدسے ) بریکوٹ انتظامیہ نے ٹی ایم اے بریکوٹ کے تعاون سے سب ڈویژن بریکوٹ میں صفائی مہم کے بارے میں واک کیا۔واک سب ڈویژن بریکوٹ آفس سے بریکوٹ بازار میں ہوکر خوڑ تک کیا گیا۔واک میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمدجان ،تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب خان ،ٹی ایم او شکیل حیات خان ، تحصیل کو نسلر فضل اکبر خان ،حاجی نواب ،عدنا خان ،تلک کمار ،ٹیکسیشن آفیسر محمد آیازخان ، سینٹری انسپکٹر ظفرعلی خان ، ٹیکس انسپکٹر نظیر خان ،سابق جنرل سیکرٹری بریکوٹ بازار ساجد خان ، گورنمنٹ پرائمری سکول کے معلم وسیم اقبال اور طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔واک کے اختتام پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ معاشرے کا ہر فرد صفائی مہم میں حصہ لیں تاکہ صاف سھترا بریکوٹ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ پلاسٹک بیگ کے استعمال سے مکمل طور پر اجتناب کریں کیونکہ پلاسٹک بیک کی عمر سو سال سے زیادہ ہے اور اس کا ماحول پر خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔انہوں نے صفائی واک کا اصل مقصد عوام میں صفائی کا شعور بیدار کرنا ہے ۔اسلام نے بھی صفائی پر بہت زور دیا ہے اور بحثیت مسلمان ہمیں چاہیے کہ اپنے بدن سے لے کر اردگرد کے ماحول تک صفائی کا خاص خیال رکھیں ،انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ صفائی مہم میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ کوئی بھی مہم عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔
2,087 total views, no views today



