سوات (رحیم خان سے )جمعیت علماء اسلامPK84کا متوقع امیدوار اور سابق امیر تحصیل مٹہ عبد الغفار خان نے سین پوڑہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماء اسلام مسلم دنیا میں بین الاقوامی امن کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔مگر بد قسمتی سے مسلم دنیا کے دشمن عناصر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔وہ ملک میں فرقہ واریت‘معاشرتی ناانصافیوں اور برائیوں کو فروغ دیتے ہیں۔روس ‘ امریکہ اور چائنہ نے پاکستان اور افغانستان کو اپنے مفادات کا مسکن گاہ بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لادینی قوتیں مسلم دنیا میں آمن نہیں چاہتے کیونکہ دنیا میں امن سے ان کی معیشیت تباہ ہوجاتی ہے۔دونوں ممالک اپنے ماضی ‘حال اور مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے اپنے پالیسی بنانا ہوگی اور دونوں اسلامی ممالک کی عوام کو ملک سے وفاداری کے خاطر قانون کی اطاعت ہونا چاہئے۔عبد الغفار خان نے مذید کہا کہ جمیعت علماء اسلام اسلامی کی ممالک کے ساتھ مظبوط روابط رکھنے کے خواہاں ہیں ۔اسلامی ممالک کے سربراہان کو اس جنگ سے نکلنے کے لئے مل بیٹھ کر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن2018میں جمیعت علماء اسلام بھرپورکامیابی حاصل کریگی اور یہودی ایجنٹوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ۔انہوں نے نظریاتی کارکنوں پر زور دیا کہ حلقہ پی کے84میں جے یو آئی کے مشن کو گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔کارنر میٹنگ میں جے یو آئی کے کارکنان‘ ڈاکٹرز‘انجنئرزاور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
1,900 total views, no views today
Comments



