سوات،سوات کے ایک اہم سیاسی خاندان اورعوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی نظامت کے امیدوارارشدخان (شہید) کے والد اورگلاب محل کانجوکے مالک حاجی حمیدالرحمن نے اپنے پورے خاندان اورساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارتی کوخیربادکہنے کا فیصلہ کرلیاہے حاجی حمیدالرحمن گزشتہ 52سالوں سے عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے اورمصیبت کے ہروقت انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے بجائے ثابت قدم رہے ان کا شمار بھی عوامی نیشنل پارٹی کے ان لوگوں میں ہوتاہے جنہوں نے روزاول سے جب سیاست مین قدم رکھاعوامی نیشنل پارٹی کے ان لوگوں میں ہوتاہے ۔ جنہوں نے روزاول سے جب سیاست میں قدم رکھاعوامی نیشنل پارٹی کوجوائنٹ کیا۔
حاجی حمیدالرحمن کاکانجو اورتحصیل کبل میں اپناووٹ بنک ہے اور پورا خاندان حاجی حمیدالرحمن کو اپنا سیاسی قائد تصورکرتے ہیں ، اس حوالے سے جب حاجی حمیدالرحمن سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑنے کا جوفیصلہ کیا ہے وہ اٹل ہے اور کسی دوسرے سیاسی جماعت میں شمولیت کافیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیاجائیگا، انہوں نے بتایا کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ چلے آرہے ہیں ہم نے اس دوران قربانیاں دی ہیں لیکن پارٹی کے موجودہ ضلعی قیادت نے ہمیں انتہائی مایوس کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت بڑے بڑے خاندانوں کے لوگوں نے خون کی وجہ سے پارٹی کو چھوڑ رہے تھے میں نے اس وقت بھی پارٹی نہیں چھوڑی اور ثابت قدم رہا، لیکن چھ سالہ دورمیں ممبران اسمبلی اور خصوصاً حلقہ پی کے 83کے ممبر نے مخصوص خاندانوں کا کام کیا ۔ باعزت لوگوں کیلئے تعمیراتی کام کئے ، اور آج میں اس فیصلے پر مجبور ہوں کہ اس پارٹی کوخیرباد کہہ دو، آئندہ چند دنوں میں خاندانی افراد سے مشاورت کے بعد سیاسی مستقبل کافیصلہ دیں گے ۔
412 total views, no views today


