ڈی سی آفس سوات میں 20تا 23 نومبر کو منعقد ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس جمعہ کے روز
اے ڈی سی سوات محمد طاہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران 239211گھروں میں موجود 478895معصوم بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے 1550ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 1398موبائیل، 84فکسڈ، 61ٹرانزٹ اور 7رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔
1,234 total views, no views today
Comments



