سوات، عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ملم جبہ میں انجمن تحفظ ماحولیات کی جانب سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا ، انوارئرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی نے گورنمنٹ مڈل سکوم مالم جبہ میں اتقریب منعقد کی جس میں کثیر تعداد میں سکول کے بچوں ،اساتذہ ای پی ایس کے کونسلر اور سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد لوگوں میں ماحولیات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا،
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایس ڈی او ایجوکیشن فضل خدا نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنے کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا ہوگا اوروقت کے ساتھ ساتھ نئے پودے لگانا ہمارے زمہ داری ہے۔ ،تقریب کے اخر میں سکول کے بچوں اساتذہ ای پی ایس کے سٹاف اور کونسلرزنے پلاسٹک اور کوڑا اکھٹا کرکے ٹھکانے لگایا ۔اس موقع پر اسرار لحق اور وائس چیئر مین فضل سبحان افغانی نے تقریب کے شراکاء کا شکریہ ادا کیا اور حاضرین سے حلف لیا کے ماحول کو صاف رکھنے کیلئے کردار ادا کرینگے ۔
362 total views, no views today


