سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )تحصیل کبل کے عوام کا بڑا جرگہ ، پولیس لائن سوا ت کو مزید زمین دینے سے انکار ، باقی زمین اپنے بچوں کیلئے ہیں حکومت کو نہیں دے سکتا ، ذرائع کے مطابق پولیس لائن کے اس پاس زمین کے مالکان کا جرگہ ایم این اے مراد سعید کے ہجرے میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر جرگہ اراکین نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی ہماری قیمتی زمین ہم سے لی ہیں، اب پولیس لائن کی توسیع کیلئے مزید زمین مانگ رہے ہیں جو کسی صورت نہیں دے سکتا کیونکہ یہ زمین ہمارے بچوں کے کام ائے گی، اس حوالے سے مراد سعید کے والد کو بھی اعتماد میں لیا گیا جبکہ جرگہ اراکین اتوار کے دن ایم این اے عائشہ سید کیساتھ مزید مذاکرات کرینگے اور اگے کا لائحہ عمل تیار کرینگے۔
1,126 total views, no views today



