بریکوٹ( ریاض احمدسے)سوات لیویز کے خصوصی ناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ سے 50کلو مضر صحت کلیجی برآمدکرکے ملزم پر تین ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بریکوٹ انتظامیہ کے خصوصی ہدایات پر بریکوٹ بازار میں انچار لیویز بریکوٹ حسین خان کی نگرانی میں سپاہی محمد نواب،طاہر حسین ،اصغر خان اور محمد حلیم ناکہ بندی کی گئی۔ناکہ بندی کے دوران تھانہ ملاکنڈ ایجنسی سے آنے والی فلائنگ کوچ جسمیں بوریوں میں بند 50کلوسے زائد بدبودار اور مضر صحت کلیجی برآمد ہوئی ۔ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تین ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔
1,788 total views, no views today
Comments



